پاکستان
02 اپریل ، 2013

واپڈا میں پاور ایکسپرٹ کی تعیناتی، سمری نگراں وزیر اعظم کوروانہ

اسلام آباد…وزارت پانی وبجلی نے واپڈا میں پاور ایکسپرٹ کی تعیناتی کے لیے سمری نگراں وزیر اعظم کو بھیج دی ، جو نیپرا سے لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق واپڈا میں یہ نئی آسامی نادر علی کھوسو کے لیے پیدا کی جا رہی ہے جو نگراں وزیر اعظم کے بھائی ہیں۔ وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کو بھجوا ائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ پاور سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے واپڈا میں ایک پاور ایکسپرٹ رکھنے کی ضرورت ہے جو نیپرا سے لیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق واپڈا میں یہ نئی آسامی پیدا کرنے کا مقصد سینئر ایڈوائزر نیپرا نادر علی کھوسو کے لیے پیدا کی جا رہی ہے جو نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کے بھائی ہیں۔

مزید خبریں :