پاکستان
02 اپریل ، 2013

عدلیہ کو قومی مفاد میں انتخابی عمل شفاف بنانے کی اجازت دی گئی،چیف جسٹس

عدلیہ کو قومی مفاد میں انتخابی عمل شفاف بنانے کی اجازت دی گئی،چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریٹرننگ افسران سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ شفاف غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے آئین پر عمل درآمد اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملک چلانے کے لیے جو نمائندے منتخب ہوں ان پر کسی قسم کی نا اہلی کا لیبل نا ہو۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریٹرننگ افسران سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے پہلے عدلیہ کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کی منظوری دی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی طرف سے درخواست کے بعد قومی مفاد میں شفاف ، غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے اجازت دی گئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور اس ضمن میں عدلیہ کا فیصلہ ملک کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہم ہو گا۔اس اہم موڑ پر جب کہ ملک کئی مسائل کا شکار ہے۔ عدالتی افسران اپنی ذمے داریاں ، بغیر کسی دباو اور امتیاز، قانون کے مطابق ادا کریں۔ سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے ملک بھر کے ریٹرننگ افسران کو بھی خط بھجوایا جس میں ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :