02 اپریل ، 2013
کوئٹہ …بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق رکن اسمبلی سر د ار یار محمد رند کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس غلام مصطفی مینگل پر مشتمل ڈبل بینچ نے آج سابق رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کی اغوا برائے تاوان کے ایک مقدمہ کی سماعت کی۔عدالت نے سماعت کے دوران عدم پیشی پر عبوری ضمانت منسوخ کر تے ہوئے پولیس کو انکی گرفتاری کا حکم دیدیا جبکہ سماعت 24 اپریل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔