پاکستان
02 اپریل ، 2013

پاکستان سنی تحریک نے انتخابی امیدواروں کااعلان کردیا

کراچی …پاکستان سنی تحریک نے ملک بھر سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے لیے امیدواروں کااعلان کردیا۔قومی اسمبلی کی48 اور صوبائی اسمبلیوں کی 132نشستوں پر سنی تحریک کے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پاکستان سنی تحریک کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی48 ، پنجاب اسمبلی کی 62، سندھ کی 57، خیبر پختونخوا کی 6 اور بلوچستان کی 7 نشستوں پرامیدوار پاکستان سنی تحریک کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ترجمان کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر3امیدوار پاکستان سنی تحریک کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

مزید خبریں :