دنیا
04 اپریل ، 2013

چیچنیا : زیر تعمیر 40 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

چیچنیا : زیر تعمیر 40 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

گروزنی … چیچنیا میں زیر تعمیر 40 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، 30 افراد بچ نکلنے میں کامیاب رہے، کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ایمرجنسی حکام کے مطابق چیچن دارالحکومت گروزنی میں 40 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے شعلے آسمان تک بلند ہوتے رہے، 30 افراد آگ سے بچنے میں کامیاب رہے، حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

مزید خبریں :