04 مارچ ، 2012
برسبین … تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے فائنل میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 15 رنز سے شکست دیدی۔ برسبین میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 6 وکٹ پر 321 رنز اسکور کیے۔ ڈیوڈ وارنر نے 163 اور میتھیو ویڈ نے 64 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 306 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ کولاسیکرا نے 73 اور تھارنگا نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ہسی نے 4، بریٹ لی اورشین واٹسن نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرا فائنل 6 مارچ کو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔