06 اپریل ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن کو ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی وصولی مکمل ہوگئی ہے،11 مئی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ریکارڈ 24 ہزار 94 امیدوار سامنے آگئے۔کاغذات نامزدگی کی وصولی کا وقت ختم ہونے کے چھٹے روز بالآخر الیکشن کمیشن کو ملک بھر کے 4 سو 25 ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی مکمل ہوگئی، قومی اسمبلی کے لیے 7ہزار364 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 16ہزار 730 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،سندھ اسمبلی کے لیے 4ہزار389کاغذات نامزدگی موصول ہوئے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے 2ہزار522کاغذات نامزدگی موصول ہوئے، بلوچستان اسمبلی کے لیے 1ہزار449،جبکہ پنجاب اسمبلی کے لیے 8ہزار370کاغذات نامزدگی موصول ہوئے،الیکشن کمیشن کے مطابق 20ہزار 743کاغذات نامزدگی نیب،ایف بی آر،اسٹیٹ بنک اور نادرا سے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیئے گئے۔