پاکستان
07 اپریل ، 2013

مسلم لیگ ق نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ق نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

لاہور… مسلم لیگ(ق)نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا ہے۔لاہور میں ق لیگ کے راہنما ایس ایم ظفر نے پریس کانفرنس میں منشور کا باقاعدہ اعلان کیا ۔چوہدری شجاعت اور مشاہد حسین سید بھی پریس کلانفرنس میں موجود تھے۔اس موقع پر ایس ایم ظفر نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو دیکھتے ہوئے منشورق لیگ نے اپنا انتخابی منشور بنایا ہے۔ دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اپنے منشورمیں بیان کئے ہیں جبکہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے، دہشتگردی اور انتہاپسندی مسلم لیگ(ق )کی سوچ میں شامل نہیں۔ عوام نے ہم سے تعاون کیا تو ملکی خوشحالی کا یقین دلاتے ہیں، عوام کے احتساب سے پہلے اپنا احتساب خود کریں گے،ہمارے منشور میں ملک سے کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے کا مکمل حل موجود ہے۔

مزید خبریں :