کھیل
05 مارچ ، 2012

بھارت نے خواتین کی کبڈی کا ورلڈ کپ جیت لیا

بھارت نے خواتین کی کبڈی کا ورلڈ کپ جیت لیا

نئی دہلی… خواتین کبڈی ورلڈ کپ چیمپئین شپ کا ٹائٹل بھارت نے ایران کوشکست دے کر اپنے نام کرلیا۔ بھارتی ریاست بہار کے شہرپٹنہ میں ہونے والے خواتین کبڈی کے عالمی مقابلوں کافائنل بھارت اورایران کے درمیان ہوا۔کانٹے کے مقابلے میں بھارت نے ایران کو انیس کے مقابلے میں پچیس پوائنٹ سے ہرادیا۔ بھارتی خواتین کبڈی ٹیم کی کپتان ممتا پجاری نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ چیمپین شپ جیتنے پر ان کی ْپوری ٹیم خوش ہے۔

مزید خبریں :