پاکستان
05 مارچ ، 2012

تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر فقیر محمد برطرف

تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر فقیر محمد برطرف

لندن… برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی شوریٰ نے تحریک کے نائب امیر فقیر محمد کو اپنے عہدے سے ہٹا دیاہے تاہم ابھی ان کی جگہ کسی دوسرے فرد کو امیر کو مقرر کرنے کی اطلاع نہیں ہے۔تحریکِ طالبان پاکستان کے نائب ترجمان احسان اللہ احسان نے برطانوی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو حکیم اللہ محسود کی سربراہی میں تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی شوری کا اجلاس ہوا جس میں شوریٰ کے نو اہم کمانڈروں نے شرکت کی، اور بْہت سے اہم فیصلوں کے علاوہ تحریک کے نائب امیر فقیر محمد کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے۔ترجمان کے مطابق مطابق اب وہ تحریک طالبان پاکستان میں ایک عام جنگجو کی حیثیت سے کام کریں گے البتہ یہ بات بھی زیرِ غور ہے کہ ان کو کوئی دوسرا عہدہ دیا جائیگا۔ترجمان نے مولوی فقیر محمد کو عہدے سے ہٹانے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا۔

مزید خبریں :