پاکستان
08 اپریل ، 2013

سابق صدر پر ویز مشرف کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل

سابق صدر پر ویز مشرف کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل

اسلام آباد…سابق صدر پر ویز مشرف کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے،پر ویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم سندھ ہائی کورٹ نے دیا تھا۔پاسپورٹ اینڈ امیگریشن دائریکٹوریٹ نے وزارت داخلہ کے احکامات پر سر کلر جا ری کیا۔پر ویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سر کلر تمام ایئر پورٹس ،بندر گاہوں اور چیک پوسٹوں کو بھجوادیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بھی آج ایک کیس کی سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ پرویز مشرف کو ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے اور سیکریٹری داخلہ سے آج ہی رپورٹ بھی طلب کی تھی ۔

مزید خبریں :