پاکستان
08 اپریل ، 2013

سندھ بھر میں نویں دسویں کے امتحانات شروع،کھلے عام نقل

سندھ بھر میں نویں دسویں کے امتحانات شروع،کھلے عام نقل

کراچی …سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذکی گئی لیکن طلبہ وطالبات نے کْھلے عام نقل کرکے اس کی دھجیاں بکھیردیں۔حیدرآباد ریجن میں جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالٰہ یار، مٹیاری، نواب شاہ اور دادو سمیت9 اضلاع میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانا ت شروع ہوگئے۔ امتحانات کا سیزن ہو اور لوڈ شیڈنگ نہ ہویہ تو ممکن ہی نہیں، مستقبل کے معماروں نے آج انگریزی کا پرچہ بجلی کے بجائے موم بتی کی روشنی میں حل کیا۔نویں جماعت کے پرچے میں گائیڈ، نقل کا تحریری مواد اور موبائل فون کے ذریعے کھلے عام استعمال کیاگیا اور خوب نقل کی گئی۔ اساتذہ بھی طلہ وطالبات کی خوب حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور نوشہروفیروز، میر پورخاص بورڈ کے تحت سانگھڑ، تھرپارکر، عمرکو ٹ جبکہ لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کندھ کوٹ، کشمور، قمبر شہداد کوٹ اور میہڑ میں لاڑکانہ بورڈ کے تحت بھی نویں ودسویں کے امتحانات کاپہلاپرچہ ہوا۔ دفعہ 144کے تحت تمام امتحانی مراکز پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے اور فوٹو اسٹیٹ مشینوں پر مکمل پابندی عائدکی گئی ہے۔

مزید خبریں :