پاکستان
08 اپریل ، 2013

رحیم یار خان: لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں احتجاج اور توڑ پھوڑ

رحیم یار خان: لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں احتجاج اور توڑ پھوڑ

رحیم یار خان…رحیم یار خان کے علاقے منٹھار بنگلہ میں لوڈشیڈنگ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔جس پر مشتعل شہریوں نے میپکو کمپلیکس پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔رحیم یار خان کے نواحی علاقے منٹھاربنگلہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک جاپہنچا۔بجلی کی بندش کا ریکارڈ ٹوٹنے پرگرمی کے ستائے شہری بھی میپکو کمپلیکس پہنچے اور بہت کچھ توڑ ڈالا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہرچار گھنٹے غائب رہنے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی آتی ہے،اس میں بھی وولٹیج اتنے کم ہوتے ہیں کہ ان کے گھروں میں قیمتی الیکٹرونک اشیا جل گئی ہیں۔ جب لوگوں کاغصہ کچھ ٹھنڈا ہواتوسپرنٹنڈ نٹ انجینئر میپکو محمد دلشاد کی جانب سے مظاہرین کو شکایات کے جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی گئی،جس پر وہ گھروں کو لوٹ گئے۔

مزید خبریں :