پاکستان
08 اپریل ، 2013

ٹکٹ کیلئے لاتعداد درخواست: امیدواروں کے چناوٴ میں مشکل ہے ،شہباز شریف

ٹکٹ کیلئے لاتعداد درخواست: امیدواروں کے چناوٴ میں مشکل ہے ،شہباز شریف

لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی بھاری تعدادکے باعث امیدواروں کے چناوٴ میں مشکل پیش آ رہی ہے ، کارکنوں کی قربانیوں کے ساتھ ان کی ساکھ کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے۔لاہورمیں پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے،ہمارے فلاحی منصوبوں کے مخالف اس لیے ناخوش ہیں کہ کثیروسائل غریبوں کیلئے کیوں خرچ کیے گئے ،شہباز شریف کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی نے پانچ سال تک ملک کو کرپٹ افرادکے حوالے کیے رکھاجنہوں نے صرف خود قومی اداروں کولوٹا بلکہ زربابااورچالیس چوروں کی جیب بھی گرم کی۔

مزید خبریں :