پاکستان
08 اپریل ، 2013

ملتان:فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

ملتان:فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

ملتان …ملتان میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ملتان میں بہاولپور بائی پاس چوک پر واقع ایک فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی جس کو بجھا نے کے لئے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے 15 فائر ٹینڈرز کی مدد لی گئی آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا گتا جل کر راکھ ہو گیا جبکہ آگ لگنے کے نتیجے میں ایک فیکٹری مزدور جھلس گیا جس کو طبی امداد کے لئے نشتر اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں :