پاکستان
08 اپریل ، 2013

سندھ کی 18رکنی کابینہ میں مزید 9وزراء کے اضافے کی منظوری

سندھ کی 18رکنی کابینہ میں مزید 9وزراء کے اضافے کی منظوری

کراچی …سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ زاہد قربان علوی نے مفت کی وزارتیں اور محکمے بانٹنے میں سخاوت دکھانا شروع کردی ہے۔18رکنی نگراں کابینہ میں 9ارکان کے اضافے کی منظوردیدی گئی ہے۔سندھ کی موجودہ اٹھارہ رکنی نگراں کابینہ 9 وزراء ،مشیر اور معاونین خصوصی کے اضافے سے 27رکنی ہوجائے گی۔ ارکان کی تعدادمیں اضافے کے بعد ”زیرو میٹر“وزارتیں بانٹنے کا امکان ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبائی کابینہ 15وزراء اور 5مشیروں پرمشتمل ہونی چاہئے، لیکن سندھ کی سابقہ حکومت کی روش پر چلتے ہوئے نگراں وزیر اعلی ٰسندھ زاہد قربان علوی نے بھی سرکاری وکٹوں کے اردگردزیادہ سے زیادہ کھلاڑی کھڑے کرنے کی ٹھان لی ہے اورحسن علی شریف،جعفر خواجہ،شجاع جونیجو،اسلام الدین،جسٹس (ریٹائرڈ )غلام بنی سومرو،چیئرمین نیب فصیح بخاری کے صاحبزادے فرحان بخاری،فیاض شیخ اور ڈاکٹر شفقت عباسی کو سندھ کی نگراں کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے،نگراں کابینہ کے مجوزہ ارکا ن گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی دبئی سے وطن واپسی پر حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق فرحان بخاری نیب کے چیئرمین ایڈمرل (ریٹائرڈ) فصیح بخاری کے صاحبزادے ہیں ،جبکہ ذرائع کاکہنا ہے کہ شجاع جونیجو کو سندھ کی نگراں حکومت میں محکمہ آب پاشی دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے، شجاع جونیجو کو صدرمملکت کی بہن فریال تالپور کی حمایت حاصل ہے۔

مزید خبریں :