پاکستان
08 اپریل ، 2013

پارٹی قیادت نے الیکشن میں تاخیر کا مشورہ رد کیا تھا،خورشید شاہ

پارٹی قیادت نے الیکشن میں تاخیر کا مشورہ رد کیا تھا،خورشید شاہ

رحیم یار خان …سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے اس عمل میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہوگی۔رحیم یارخان میں پیپلز پارٹی کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پارٹی کو حالات کی خرابی کا بہانہ بتاکر ایک سال الیکشن آگے لیجانے کا مشورہ دیا گیا لیکن پارٹی قیادت نے اس مشورے کو رد کردیا،انہو ں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے غلطیاں ہوئی ہونگی لیکن و ہ جھوٹے اور فریبی نہیں ،سید خورشید شاہ کا کہناتھا کہ ریفرنڈم میں 98فیصد ووٹ حاصل کرنے والے مشرف کوآئندہ انتخابات میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائیگا یہی جمہوریت کا مزا ہے کہ انتخابات میں ڈکٹیٹر کوایک بھی سیٹ نہیں ملتی۔

مزید خبریں :