08 اپریل ، 2013
کراچی … ملک بھر کے ایئر پورٹس پر اسلحہ کی نمائش پر پابندیلگا دی گئی۔سرکاری حفاظتی دستے بھی مسلح ہو کر ایئر پورٹس پر نہیں جاسکیں گے۔ صوبوں کے گورنر ، وزرائے اعلیٰ اور وی وی آئی پی موومنٹاس سے مستثنیٰ ہو گی۔اسلحہ پر پابندی کے سلسلے میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر ہدایات جاری کر دی ہیں۔اے ایس ایف کے مطابق دہشت گردی کی دھمکیوں کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا ہے سرکاری حفاظتی دستے میں شامل گارڈز کوایئر پورٹس کی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔سرکاری گارڈز ائرپورٹس کی حدود سے باہرٹھہریں گے۔