08 اپریل ، 2013
بریڈفورڈ…پاکستان پریس کلب کی جانب سے بریڈ فورڈ میں اردو اور پنجابی کے نامور شاعر انور مسعود کے ساتھ شام منائی گئی۔ تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر انور مسعود نے اپنے روایتی انداز میں تازہ کلام پیش کرنے کے ساتھ انتخابات کے حوالے سے بھی دلچسپ غزلیں اور نظمیں پیش کیں۔