08 اپریل ، 2013
کراچی …اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب کاروائی کرکے یوسف عرف دولہا کو دو ساتھیوں سیمت گرفتار کرلیا،ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق گرفتار ملزمان مال بردار کنٹینرز لوٹنے، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہے ،ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔