08 اپریل ، 2013
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلو چستان، پنجاب کے وسطی و بالائی علاقوں ، خیبر پختوانخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج(پیر کی) رات اور منگل کوگندم اور کپاس کی کاشت کے علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، لہذا کاشتکار احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جیوانی میں 45 ملی میٹر، کراچی23، پسنی24 ، نوکنڈی 30، حیدر آباد 7 اور کوئٹہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بہاولنگر اور نور پور تھل میں 37 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔