دنیا
05 مارچ ، 2012

بھارتی سرمایہ کار مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص

بھارتی سرمایہ کار مکیش امبانی ایشیا کے امیر ترین شخص

کراچی… ایشیا میں امیر ترین افراد کی تعداد میں اضافہ،، بھارت کے مکیش امبانی 26 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ایشیا کے امیرترین انسان بن گئے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی کریڈٹ سویز کے مطابق مکیش امبانی کی ٹاپ کمپنی میں سر مایہ کاری 18 فیصدکے حساب سے متاثرہونے کے باوجود وہ 26 ارب 80 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ایشیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجودہیں۔ہانگ کانگ کے لی کا شنگ 25 ارب 80 کروڑ ڈالر کے ساتھ ایشیا میں امیرترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔تیسرے نمبر پر ایک بار پھر بھارت سے ہی دنیا کے سب سے بڑے اسٹیل میکر آرسلر متل کے چیئرمین لکشمی متل ایشیا میں 23 ارب 60 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے امیر ترین افراد قرار پائے۔ ایشیا میں ارب پتی افراد کی تعداد سال 2010 میں 245 تھی جو بڑھ کر 351 ہوگئی ہے۔ یورپ میں 251 اور شمالی امریکہ میں یہ تعداد 332 افراد پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں :