09 اپریل ، 2013
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے ممنوعہ بور کا اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کو متعلقہ اسلحہ درآمد کرنے کی اجازت دینے یا واہ فیکٹری سے مطلوبہ اسلحہ فراہم کرنے کی سفارش کر دی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس حاجی غلام علی کی زیر صدرات اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی ارکان نے معاملہ اٹھایا کہ ممنوعہ بور کا اسلحہ لائسنس ملنے کے باوجود متعلقہ اسلحہ درآمد کرنے کا مناسب قانون موجود نہیں ،جس کی وجہ سے ملک میں غیر قانونی اسلحہ کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ممنوعہ بور کا اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کو متعلقہ اسلحہ درآمد کرنے کی اجازت دی جائے یا واہ فیکٹری سے مطلوبہ اسلحہ فراہم کیا جائے۔ کمیٹی نے وزرات تجارت کو ہدایت کی ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے کمرشل اتاشیوں کی کارکردگی بہتر بنائی جائے۔