09 اپریل ، 2013
چترال…سابق صدرپرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی حلقہ این اے 32 چترال سے منظور ہونے کیخلاف کل الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائرکی جائے گی۔سابق صدرپرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی منظورہونے کے خلاف چترال کے رہائشی عالم زیب اورخلیل الرحمان نامی افرادکی جانب سے بدھ کوالیکشن کمیشن میں اپیل دائر کی جائے گی۔ پرویز مشرف حلقہ این اے 32 چترال سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔پرویزمشرف کے خلاف اپیل میں موٴقف اختیارکیاگیاہے کہ پرویز مشرف نے آئین توڑا اور مارشل لاء اورایمرجنسی نافذکی۔اپیل میں کہاگیاہے کہ پرویز مشرف لال مسجد آپریشن اور اکبربگٹی کے قتل میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ وہ صادق اور امین بھی نہیں ہیں۔ اپیل میں الیکشن ٹربیونل سے مطالبہ کیاگیاہے کہ پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی این اے 32 چترال سے مسترد کئے جائیں۔