پاکستان
09 اپریل ، 2013

جنرل کیانی نے افغان فوج بنانے کی مخالفت کی تھی،امریکا جریدہ

جنرل کیانی نے افغان فوج بنانے کی مخالفت کی تھی،امریکا جریدہ

واشنگٹن …پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے امریکا کی جانب سے افغانستان میں فوج بنانے کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیم تربیت یافتہ فوج ٹوٹ کر مختلف ملیشیاز میں بٹ جائے گی جس سے پاکستان کے لئے مسائل پیدا ہوں گے۔یہ دعویٰ معتبرامریکی جریدے فارن پالیسی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2010 میں واشنگٹن میں اجلاس کے دوران جنرل کیانی کے سامنے افغان فوج بنانے سے متعلق امریکی منصوبہ بندی پر بات ہوئی تو انہوں نے فوراً کہا کہ ”یہ نہ کرو۔ امریکا کو اس میں ناکامی ہوگی“۔ ان کہنا تھا کہ امریکا افغان فوج بنانے کے بعد افغانستان سے جائے گا تو یہ نیم تربیت یافتہ فوج ٹوٹ کر مختلف ملیشیاز میں تقسیم ہوجائے گی اور پاکستان کے لئے مسائل پیدا ہوں گے۔ جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ امریکا جانا چاہتا ہے تو خاموشی سے جائے۔ مگر انخلاء کے دوران خطے کو مزید نقصان نہ پہنچائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے افغان جنگ نہ تو میدان جنگ میں جیتی اور نہ اس کا خاتمہ مذاکرات کی میز پر پر کیا۔ امریکا نے اس جنگ سے صرف اپنی جان چھڑائی ہے۔ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ طالبان دوبارہ افغانستان میں کامیاب ہوجائیں گے اور امریکا کی یہ کوشش طویل اور مہنگی لاحاصل ثابت ہوگی۔

مزید خبریں :