پاکستان
05 مارچ ، 2012

پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام ایوان صدر میں طلب

 پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام ایوان صدر میں طلب

اسلام آباد… حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام ایوان صدر میں طلب کرلیاگیا ہے ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،حالیہ سینیٹ الیکشن کے نتائج اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکا اجلاس کی حکمت عملی پر غور ہوگا، پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدوار اسلم گل کی غیرمتوقع شکست کی وجوہات پر بھی کورکمیٹی میں غور کرے گی۔

مزید خبریں :