10 اپریل ، 2013
راولپنڈی…پاکستان نے بیلسٹک میزائل حتف 4 شاہین ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پا ک فو ج کے شعبہ تعلقا ت عا مہ ( آ ئی ایس پی آ ر)کے مطا بق900 کلو میٹر تک مار کرنے والا حتف 4 جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نامعلوم مقام سے فائر کیے جانے والے میزائل نے کامیابی کے ساتھ سمندر میں موجود اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک پلانز ڈو یژن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد احمد قدوائی، نیسکام کے چیئرمین عرفان برنی ، سینئر فوجی حکام ، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد احمد قدوائی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہین ون کے اس جدید ورژن نے ملک کی دفاعی صلاحیت کو بڑھادیا ہے۔ انہوں نے میزائل تجربے میں شامل تمام افراد‘ انجینئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کام کی بھی تعریف کی۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔