10 اپریل ، 2013
کراچی…گزشتہ چند سال کے دوران ملک میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سال 2007 سے اب تک دالوں اور چاول کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سال 2007 میں دال ماش کی قیمت 49 روپے تھی جو اب 95 روپے ،دال مونگ کی قیمت 54 روپے سے بڑھ کر 110 روپے اور دال چنے کی قیمت 40 روپے سے بڑھ کر 110 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ چاول کی قیمتوں میں اضافے کی کہانی بھی مختلف نہیں۔ 2007 میں 40 روپے کلو فروخت ہونے والا اوسط درجے کا چاول آج 110 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔چینی کی قیمت بھی 23 روپے سے بڑھ کر اب 52 روپے کلو ہوگئی ہے۔