10 اپریل ، 2013
ناروال…تیل نہ ملنے سے حبکو کا پنجاب میں نارووال پاور پلانٹ مکمل بند ہوگیا، 225 میگاواٹ بجلی کی پیدوار رک جانے سے پنجاب میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوجائیگا۔حبکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر اقبال سبحانے کے مطابق حکومت کے پاس نارووال پاور پلانٹ کے 19 ارب روپے کی رقم پھنسی ہوئی ہے، حکومت فوری طور پر یہ رقم ادا کرے تاکہ تیل خریدا جا سکے۔ ظفر اقبال سبحانی کے مطابق نارووال پاور پلانٹ سے 225 میگا واٹ بجلی کی پیدوار تیل نہ ہونے کے باعث رک جانے سے پنجاب میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا۔ حکومت فوری پر طور رقم ادا کرے تو 225 میگاواٹ بجلی کی پیدوار شروع ہونے سے پنجاب میں لوڈشیڈنگ کم کرنے میں مدد ملے گی۔اس وقت پنجاب کی شہری علاقوں میں 10 سے 15 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 15 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔