انٹرٹینمنٹ
10 اپریل ، 2013

بالی وڈ میں کامیابی کوئی فارمولا نہیں ،چشم بد دورکا ری میک ہٹ

بالی وڈ میں کامیابی کوئی فارمولا نہیں ،چشم بد دورکا ری میک ہٹ

ممبئی … بالی وڈ میں کامیابی کا کوئی فارمولا نہیں ، 30 سال پرانی کامیڈی فلم چشم بدور کا ریمیک ہٹ ہوگیا تو دوسری جانب ہمت والا بری طرح ناکام ہوگئی۔گذشتہ ہفتے ریلیز کی جانے والی فلم چشم بددور باکس آفس پر خوب ہی کامیاب جارہی ہے۔ اس سے ایک ہفتہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ہمت والا نے چشم بددور کے آگے ہمت ہار دی ہے۔کم بجٹ سے تیار کی جانے والی فلم چشم بددور نے ریلیز کے ایک ہی ہفتے میں 22 کروڑ کابزنس کرکے ہمت والا کو مات دے دی ہے۔جبکہ بڑے بجٹ کی فلم ہمت والا نے محض 40 کروڑ کما کر ڈسٹری بیوٹرز کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔

مزید خبریں :