10 اپریل ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے شیرشاہ میں نجی اسکول میں غیر قانونی امتحانی مرکز کا انکشاف ہوا ہے،اسکول کا مالک غیر قانونی طور پر دوسری برانچ میں امتحانی مرکز چلارہا تھا۔میٹرک بورڈ نے کراچی کے علاقے شیرشاہ جناح روڈ پر نجی اسکول کی ایک برانچ کو869بچوں کا امتحانی مرکز بنایا لیکن اسکول کے مالک نے اسی اسکول کے دوسرے پتے پردوسری برانچ میں500سے زاید بچوں کا غیر قانونی امتحانی مرکز بنادیا۔جیونیوز نے جب کنٹرولر ایگزامنیشن نعمان احسن کے ساتھ اس امتحانی مرکز کا دورہ کیا تو اسکول کے مالک نے پہلے تواپنا غیر قانونی اقدام ماننے سے ہی انکار کردیا اور بعد میں ڈھٹائی سے اقرار کیا کہ اس نے اپنے اسکول کی دوسری برانچ میں کچھ بچوں کا امتحان لے لیا تو کیا ہوا؟ جس پر ناظم امتحانات نے فوری طور پر امتحانی مرکز ختم کردیا ۔