پاکستان
10 اپریل ، 2013

ن لیگ نے جے یو آئی سے مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا، فضل الرحمان

ن لیگ نے جے یو آئی سے مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا، فضل الرحمان

اسلام آباد…مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے جمعیت علمائے اسلام سے سنجیدگی سے مذاکرات نہیں کیے تاہم اب بھی مسلم لیگ ن کے لئے دروازے کھلے ہیں۔جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہیں انتخابی اتحاد کے معاملے پرمسلم لیگ ن کے رویے پر سخت مایوسی ہوئی ہے، مسلم لیگ ن نے جمعیت علمائے اسلام سے مذاکرات کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان خاموش اتحاد ہے تاہم انہوں نے ن لیگ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔

مزید خبریں :