پاکستان
05 مارچ ، 2012

پی پی اراکین نے دوسروں کوووٹ دے کر غداری کی، لطیف کھوسہ

پی پی اراکین نے دوسروں کوووٹ دے کر غداری کی، لطیف کھوسہ

گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ لوٹا لوٹا ہوتا ہے چھوٹا ہو بڑا۔ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے اپنا ووٹ دوسروں کو دے کر غداری کی۔ لاہور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سینیٹ انتخابات کی انکوائری کروا رہے ہیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ان کا کوئی زور نہیں تھا۔ علم نہیں کہ سینیٹ الیکشن میں روپے پیسے کی چمک استعمال ہوئی ہے لیکن کچھ تو ہے جس کی رازداری ہے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو سینیٹ الیکشن میں لوٹا کریسی کا نوٹس لینا چاہئے۔

مزید خبریں :