پاکستان
10 اپریل ، 2013

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 61 لاکھ سے زائد ہوگئی

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 61 لاکھ سے زائد ہوگئی

اسلام آباد…ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد آٹھ کروڑ اکسٹھ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کے لیے انتخابی نشانات بھی مختص کردیئے ہیں تاہم کتنے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،،یہ اعداو شمار پھر تبدیل ہو گئے ہیں۔الیکشن کمیشن رکے مطابق ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 8کروڑ 61لاکھ 89ہزار802 ہے۔ ان میں4کروڑ85لاکھ 92ہزار387 مرد اور 3کروڑ75لاکھ 97ہزار415 خواتین ووٹرز ہیں۔ پنجاب کے ووٹرز 4کروڑ92لاکھ 59ہزار334 ہیں۔سندھ میں کل ووٹرز ایک کروڑ 89لاکھ 63ہزار375ہیں۔ خیبرپختونخوامیں 1کروڑ22لاکھ66ہزار157 ووٹرز ہیں۔بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 33لاکھ36ہزار659 فاٹا میں 17لاکھ38ہزار313اور وفاقی علاقے میں ووٹرز کی تعداد6لاکھ 25ہزار964 ہے۔

مزید خبریں :