کھیل
10 اپریل ، 2013

آئی پی ایل:چنئی سپر کنگز نے کنگز الیون پنجا ب کو10وکٹ سے ہرادیا

آئی پی ایل:چنئی سپر کنگز نے کنگز الیون پنجا ب کو10وکٹ سے ہرادیا

موہالی…آئی پی ایل میں جاری میچز میں چنئی سپر کنگز نے کنگز الیون پنجاب کو10وکٹ سے ہرا دیا۔موہالی میں کنگزالیون پنجاب کے ابتدائی بیٹسمین توجم کرنہیں کھیل سکے،مانن ووہرا نے کچھ ہاتھ دکھائے مگرپوری طرح نہ کھل سکے۔ڈیوڈہسی اورگرکیرات سنگھ نے بولرزکاڈٹ کرمقابلہ کیا۔ڈیوڈہسی 41اورگرکیرات سنگھ 31رنزبناگئے۔کنگزالیون پنجاب آخری اوورمیں 138رنزپرآوٴٹ ہوگئی،ڈوین براوونے تین،ڈرک نینس اورکرس مورس نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں چنئی سپرکنگزکے اوپنرزنے ساراحساب برابرکردیا،مائیکل ہسی اورمرلی وجے کسی بولرکوخاطرمیں نہیں لائے،دھونی الیون بغیرکسی نقصان کے 16گیندوں قبل ہدف تک پہنچ گئی۔مائیکل ہسی 86اورمرلی وجے پچاس رنزبناکرناٹ آوٹ رہے۔

مزید خبریں :