پاکستان
10 اپریل ، 2013

سول بیوروکریسی ریاستی انتظامات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے،نجم سیٹھی

سول بیوروکریسی ریاستی انتظامات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے،نجم سیٹھی

لاہور…نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے منصفانہ ،شفاف اور غیر جانبدار انہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے غیر جانبدار ٹیم تشکیل دی ہے۔ سول بیوروکریسی ریاستی انتظامات چلانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔لاہورمیں سول سروسز اکیڈمی میں چالیسویں کامن ٹریننگ پروگرام کے شرکاء کی پاسنگ آوٴٹ تقریب ہوئی۔ نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سول سرونٹس پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں ملک و قوم کو مشکلات اورمسائل سے نکالنا ہے۔ائرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر عوام کی خدمت نہیں کی جا سکتی۔دریں اثناء ایوان وزیراعلیٰ میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تعلیم سمیت مختلف شعبوں کی ترقی میں برطانیہ کا تعاون لائق تحسین ہے۔اے پی این ایس اور سی پی این ای کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جلسوں کی سیکیورٹی کے لئے جیمرز اور بلٹ پروف روسٹرم خریدے جا رہے ہیں،بسنت منانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، مخصوص پارکوں میں پتنگ بازی کی اجازت دینے کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :