پاکستان
10 اپریل ، 2013

کے پی کے :پانچ اضلاع میں تیراہ کے آئی ڈی پیز رجسٹریشن پر پابندی

پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے پانچ اضلاع میں وادی تیراہ سے آنے والے آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن پر پاپندی عائد کر دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن پر پاپندی نوشہرہ کے جلوزئی کیمپ میں دھماکے کے بعد سیکورٹی خدشات کے باعث عائد کی گئی ہے ، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پشاور ، چارسدہ، نوشہرہ ، مردان اور صوابی میں تیراہ کے آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن پر پاپندی عائد کی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں یو این ایچ سی آر اور پی ڈی ایم اے کو بھی رجسٹریشن سینٹر نہ کھولنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں جلد ہی آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کے لیے سینٹرکھولا جائے گاجبکہ کرم ایجنسی میں صدہ کے مقام پر آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :