پاکستان
10 اپریل ، 2013

ٹھٹھہ:ٹپی کا جلسے سے خطاب سے انکار،اہم لوگوں سے ملکر روانہ

ٹھٹھہ:ٹپی کا جلسے سے خطاب سے انکار،اہم لوگوں سے ملکر روانہ

ٹھٹھہ …صدرآصف علی زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر عرف ٹپی نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔لیکن انتخابی جلسے سے خطاب کرنے کے بجائے وہ شرکا کو حیران و پریشان چھوڑ کر چلے گئے۔اویس مظفر عرف ٹپی زرداری صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 گھوڑا باری سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔انتخابی مہم کے آغاز کے سلسلے میں گاوٴں عثمان جلبانی میں جلسہ منعقد کیا گیا۔جلسے سے ان کے خطاب سے قبل سابق وزراء نے خطاب کیا تاہم ان کا خطاب سننے کے لئے بیٹھے شرکا میں اس وقت بے چینی پھیل گئی جب انہوں نے خطاب کرنے سے انکار کردیا۔صحافی کے پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ خطاب میں وعدے کرنا پڑتے ہیں۔اویس مظفر کا کہنا تھا کہ وہ جلسہ گاہ میں موجود ہر شخص سے ذاتی طور پر ملیں گے جس کے بعد وہ سیکیورٹی گارڈز کی نفری میں صرف وی آئی پی شخصیا ت سے مل کر جلسہ گاہ سے چلے گئے اور باقی شرکا ان کا منہ دیکھتے رہ گئے۔

مزید خبریں :