11 اپریل ، 2013
پشاور… کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل ہونے پر الیکشن ٹریبونل نے سابق صدرپر ویز مشرف کو طلب کر لیا ۔حلقہ این اے 32 چترال پر کاغذات منظوری کے خلاف دائراعتراض کی سماعت کے دوران الیکشن ٹریبونل نے پرویزمشرف کو 16 اپریل کوعدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جا ری کرتے ہو ئے کہا کہ پر ویز مشرف درخواستوں میں لگائے گئے الزامات پرصفائی پیش کریں۔