پاکستان
05 مارچ ، 2012

افغان مہاجرین کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیاں امن و امان کیلئے خطرہ

افغان مہاجرین کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیاں امن و امان کیلئے خطرہ

پشاور… محکمہ داخلہ خیبرپختون خوا نے افغان مہاجرین کے نام پررجسٹرڈ گاڑیوں کو صوبے میں امن و امان کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔۔محکمہ داخلہ نے صوبے میں افغان مہاجرین کے ناموں پررجسٹرڈ گاڑیوں سے متعلق تفیصلی رپورٹ طلب کرلی ہے اور سیکرٹری ایکسائز کو ہدایت کی ہے کہ ٹاسک فورس کی کاردگی رپورٹ کی تفصیلات فوری طور پرمحکمہ داخلہ کو فراہم کی جائیں۔ محکمہ داخلہ خیبرپختون خوا نے ہدایت کی ہے کہ سیکرٹری ایکسائزپولیس کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرکے فوری طور پرافغان مہاجرین کے نام پررجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرے۔

مزید خبریں :