11 اپریل ، 2013
لاہور … اداکارہ میرا نے اپنی والدہ کی انتخابی مہم کے آغاز پر انہیں انگریزی زبان میں دعا دی اور کہاکہ اگر انتخابی مہم کے دوران انگریزی میں تقریر کرنا پڑی تو ضرور کریں گی۔ امیدواروں پر گریجویشن کی شرط کے حوالے سے میرا کا کہنا تھا کہ وہ اس پر ریسرچ کرنے کے بعد رائے دیں گی۔ اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ ہارون آباد سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 283سے میدان میں اتریں گی۔ والدہ گھر سے نکلنے لگیں تو میرا نے انہیں انگریزی میں دعا دی۔ امیدواروں کیلئے گریجویشن کی شرط کے سوال پر میرا کا جواب خاصا دلچسپ تھا، اداکارہ میرا کو اپنی والدہ کامیابی کا 100 پچاس نہیں، پورے 200 فیصد یقین ہے۔ میرا نے جلسے میں انگریزی تقریر کی حامی تو بھری، لیکن کیمرے کے سامنے نہ بولیں، ہنس کے ٹال دیا۔