پاکستان
05 مارچ ، 2012

اسلم بھوتانی کی درخواست ، عبدالقادر گیلانی کو فنڈز جاری نہ کرنے کا حکم

اسلم بھوتانی کی درخواست ، عبدالقادر گیلانی کو فنڈز جاری نہ کرنے کا حکم

کوئٹہ… اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی جانب سے رکن اسمبلی پیر عبدالقادر گیلانی کیخلاف آئینی پٹیشن بلوچستان ہائیکورٹ میں داخل کر دہ آئینی درخواست بارہ مارچ تک کے لئے منظور کر لی۔اسلم بھوتانی کے وکیل ایڈووکیٹ باز محمد کاکڑ نے بتایا کہ آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیر عبدالقادر گیلانی نے سینٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو فنڈز کے بدلے ووٹ دیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے،جس پر انھوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو پابند بنایاجائے کہ وہ متعلقہ رکن اسمبلی کے فنڈز ریلیز نہ کرے اور انکی رکنیت بھی منسوخ کی جائے۔ جس پر بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس قادر مینگل پر مشتمل ڈویثن بینچ نے پٹیشن کی سماعت بارہ مارچ کے لئے نوٹسز جاری کر دیئے اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو رکن صوبائی اسمبلی پر عبدالقادر گیلانی کے فنڈز ریلیز نہ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

مزید خبریں :