13 اپریل ، 2013
کراچی…کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد افرادکو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا ہے۔لیاری کے علاقے موسیٰ لین، کامل گلی، سنگھولین اورچیل چوک سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ رینجرز ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں 200 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوان سات افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق لیاری میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بابالاڈلہ، تاجو استاد، جھینگو اور زاہد لاڈلہ کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے اور راستے میں لگے بیرئیرز کو بھی ہٹا دیا گیا۔