پاکستان
13 اپریل ، 2013

شریف فیملی سے سیکیورٹی و پروٹوکول واپس نہیں لیا جا سکا

شریف فیملی سے سیکیورٹی و پروٹوکول واپس نہیں لیا جا سکا

لاہور…مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور شہباز شریف سے اضافی سیکیورٹی اور پروٹوکول تاحال واپس نہیں لیا جا سکا۔پو لیس تاحال تحریری احکامات کی منتظر ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز جواد احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نواز شریف اور شہباز شریف کی اضافی سکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے اُنہیں کوئی احکامات موصول نہیں ہو ئے۔ الیکشن کمیشن کو شکایت ملی تھی کہ نواز شریف ، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی پر 761 پولیس اہلکار اور 54 سرکاری گاڑیاں مامور ہیں۔ کمیشن نے گذشتہ روز چیف سیکریٹری پنجاب کوہدایت کی تھی کہ دونوں رہنماوٴں کوسابق وزیر اعظم اور سابق وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے وہی سیکیورٹی دی جائے جس کی انہیں قانون اجازت دیتا ہے،اضافی سکیورٹی اور پروٹوکول فوری واپس لیا جائے۔تاہم ڈی آئی جی آپریشنز جواد ڈوگر نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہیں تاحال نہ تو کوئی تحریری احکامات ملے ہیں اور نہ ہی پنجاب حکومت کی طرف سے شریف برادران کی سیکیورٹی واپس لینے کی کوئی ہدایت کی گئی ہے۔جیسے ہی حکومت حکم دے گی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :