پاکستان
13 اپریل ، 2013

بیلٹ پیپرز چھپائی کی نگرانی :کرا چی، لاہور اور اسلام آباد میں فوجی اہلکار تعینات

بیلٹ پیپرز چھپائی کی نگرانی :کرا چی، لاہور اور اسلام آباد میں فوجی اہلکار تعینات

اسلام آباد … عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی نگرانی کیلئے پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس حرکت میں آ گئی، اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے دفاتر میں تعینات دستے تعینات کردیئے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ تعیناتی الیکشن کمیشن کے حکم پر کی گئی۔ انتخابات کے انعقاد میں 4 ہفتے باقی رہ گئے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا اہم مرحلہ شروع ہونے کو ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا تھا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا سارا کام فوج کی نگرانی میں ہو گا تا کہ کوئی گڑ بر نہ ہو پائے، جس کے بعد پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے دستے اسلام آبا،د کراچی اورلاہور میں پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے دفافر پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں پاک فوج کے جوان 2 گاڑیوں، ایک ٹرک اور ایک بس میں پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس سے پہلے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ فوجی دستوں کو الیکشن کمیشن کی سفارش پر پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے دفاتر پر تعینات کیا جارہا ہے، فوجی دستے انتخابی عمل مکمل ہونے تک ان دفاتر میں تعینات رہیں گے۔

مزید خبریں :