پاکستان
14 اپریل ، 2013

کراچی بے امنی کیس:پولیس اوررینجرز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

کراچی بے امنی کیس:پولیس اوررینجرز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

کراچی…کراچی بے امنی کیس میں پولیس نے نوگوایریاز کی جامع رپورٹ اور رینجرز نے 71 ملزمان کی جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 16 اپریل کو ہوگی۔سپریم کورٹ کی لارجر بینچ کراچی بے امنی کیس کی سولہ اپریل کو اسلام آباد میں سماعت کرے گی۔ گزشتہ سماعت پر دئیے گئے احکامات پر اداروں نے رپورٹس جمع کرادی ہیں۔آئی جی سندھ نے کراچی میں نوگوایریاز سے متعلق جامع رپورٹ جمع کرائی ہے ۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کراچی کے تمام ایس ایچ اوز، ڈی ایس پیز اور زونزکے ڈی آئی جیزنے نوگوایریاز سے متعلق حلف نامے بھی جمع کرادئیے ہیں۔رینجرز نے عدالت کے حکم پر گرفتار کئے جانے والے 71 ملزمان کی تفصیلات اور مشترکہ تحقیقاتی رپورٹس بھی عدالت میں جمع کرادیں۔ اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ایس پی عرفان بہادر نے اپنے اُوپر قائم مقدمات کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ میں پیش کردی ہیں۔ عدالت ان تمام رپورٹس کا 16 اپریل کی سماعت میں جائزہ لے گی۔

مزید خبریں :