کھیل
14 اپریل ، 2013

انگلش کلب ویگن نے ایف اے کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

انگلش کلب ویگن نے ایف اے کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

لندن…انگلش کلب ویگن نے ایف اے کپ کے فائنل میں جگہ بنالی، پریمئر لیگ میں آرسنل اور ایورٹن نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی۔ویمبلی اسٹیڈیم لندن میں کھیلے جانے والے ایف اے کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ویگن کا مقابلہ سیکنڈ ٹیئر کی ٹیم MILLWALL سے تھا، ویگن کی جانب سے Shaun Maloney نے 24ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ ویگن کی جانب سے دوسرا گول 78ویں منٹ میں Callum McManaman نے کیا۔ ویگن نے میچ 2-0 سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے بعد ملوال کے فینز پولیس سے الجھ پڑے،دوسرا سیمی فائنل آج چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے درمیان ہوگا۔دوسری جانب پریمئر لیگ میں ہونے والے میچز میں آرسنل نے نوروچ کو 3-1، جبکہ ایورٹن نے کیو پی آر کو 2-0 سے ہرا دیا۔ لیورپول اور ریڈنگ کا میچ بغیر کسی گول کے برار رہا۔

مزید خبریں :