17 اپریل ، 2013
اسلام آباد … محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کر دی ہے، اگلے 2 سے 3 روز میں درجہ حرارت میں معمول سے 2 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرار ت معمول سے 2 سے 6 ڈگری بڑھ جائے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تربت ملک کا گرم ترین شہر رہا جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ مٹھی، لسبیلا، حیدرآباد، بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41، کراچی 37، لاہور ، فیصل آباد، ملتان 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔