پاکستان
17 اپریل ، 2013

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے والے کو تین سال قیدبھگتنا ہو گی،الیکشن کمیشن

 مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے والے کو تین سال قیدبھگتنا ہو گی،الیکشن کمیشن

اسلام آباد …الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ مذہب اور فرقے کے نام پر ووٹ مانگنے والے کو تین سال تک قید کی سزا ملے گی۔ الیکشن کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ووٹ لینے کے لئے رشوت دینے پر بھی تین سال قید کی سزا ہوگی۔اسی طرح کسی دوسرے شخص کے نام پر ووٹ ڈالنے یا ووٹ دینے سے روکنے پر بھی تین سال قید کی سزا ہوگی۔بیان کے مطابق اپنے خاندان کے افراد کے علاوہ کسی اور کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے پر بھی پابندی ہوگی ، خلاف ورزی پر ایسے امیدواروں کو تین سال قید کی سزا دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر سزا دینے کے پریزائیڈنگ افسروں کو اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔ پولنگ کے روز پریذائیڈنگ آفیسر کی ہدایت پر پولیس وارنٹ کے بغیر کسی کو بھی گرفتار کرسکے گی۔

مزید خبریں :