17 اپریل ، 2013
ٹیکسلا … مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مشرف کو آرمی چیف بنایا تھا اب کیفر کردار تک بھی پہنچائیں گے، مقابلہ پرویز مشرف کو 10 بار وردی میں منتخب کرانے کے دعوے کرنے والوں کیساتھ ہے۔ ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب میں چوہدری نثار نے کہا کہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے 5 سال میں عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، انتخابات میں بدنامی خان کے ساتھ سونامی خان کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔